مرکزی ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) اب سرکاری بینکوں میں دھوکہ دہی کرکے اربوں روپے لوٹنے کے معاملات کی بھی جانچ کرے گا۔ ویجیلنس کمشنر ٹی ایس بھسین نے آج یہاں ویجیلنس بیداری تقریب کے آغاز پر منعقد پروگرام کے بعد صحافیوں کو یہ
اطلاع دی۔ مسٹر بھسین نے کہا کہ سی وی سی بینکوں میں اب تک اربوں روپے کے گھوٹالے کو
دیکھتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کے ہر معاملے کی جانچ کرے
گا اور 50 کروڑ روپے سے زائد دھوکہ دہی کے مقدمات کی باقاعدہ سماعت بھی
کرے گا۔